اے ایم یو - ریسرچ اسکالر منصور احمد کا برطانیہ کے کوانٹم ٹکنالوجیز ونٹر اسکول 2025 کے لیے انتخاب

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 02-12-2025
اے ایم یو - ریسرچ اسکالر منصور احمد کا برطانیہ کے کوانٹم ٹکنالوجیز ونٹر اسکول 2025 کے لیے انتخاب
اے ایم یو - ریسرچ اسکالر منصور احمد کا برطانیہ کے کوانٹم ٹکنالوجیز ونٹر اسکول 2025 کے لیے انتخاب

علی گڑھ، یکم دسمبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ فزکس کے ریسرچ اسکالرمسٹر منصور احمد کو یوکے کوانٹم ٹکنالوجیز ونٹر اسکول2025 کے لیے منتخب کیا گیا ہے، جو 14 تا 20 دسمبر 2025 منعقد ہوگا۔ منصور احمد اس پروگرام کے لئے دنیا بھر سے منتخب کئے گئے 50 شرکاء میں سے ایک ہیں اور ہندوستان سے منتخب کئے گئے واحد رکن ہیں۔

ڈاکٹر فراز احمد انعام کی نگرانی میں کام کرنیو الے مسٹرمنصور احمد کوانٹم آپٹکس میں مہارت رکھتے ہیں اور اے ایم یو کی کوانٹم فوٹونکس لیبارٹری کے فعال رکن ہیں، جہاں وہ سینسنگ اور انفارمیشن پروسیسنگ کے لیے جدید کوانٹم سسٹمز پر تحقیق میں حصہ لے رہے ہیں۔ یہ ونٹر اسکول کیو سِٹ کی میزبانی میں برطانیہ کے ممتاز اداروں جیسے یونیورسٹی آف برمنگھم، یونیورسٹی آف آکسفورڈ، یونیورسٹی آف گلاسگو اور ہیریوٹ واٹ یونیورسٹی کے اشتراک سے منعقد ہوتا ہے، اور شرکاء کو کوانٹم سینسنگ، امیجنگ، ٹائمنگ، کمپیوٹنگ اور کمیونیکیشن کے شعبوں میں تربیت کے ساتھ ساتھ قیادت اور کمرشیئلائزیشن کے ماڈیولز بھی فراہم کرتا ہے