اے ایم یو : نائجیریائی طالب علم کی ہندی تقریر جنگل کی آگ بن گئی

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 02-05-2026
 اے ایم یو : نائجیریائی طالب علم کی  ہندی تقریر جنگل کی آگ بن گئی
اے ایم یو : نائجیریائی طالب علم کی ہندی تقریر جنگل کی آگ بن گئی

 



نئی دہلی: اگر میں سیکریٹری بن گیا تو سب کو اے سی دوں گا

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی  میں نائجیریائی طالب علم کی زبردست ہندی تقریر نے اودھم مچا دیا ، یک وائرل ویڈیو نے اے ایم یو کے اس طالب علم کو پوری دنیا میں توجہ کا مرکز بنا دیا ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کی تقریر سن کر لوگ بول اٹھے یہ تو تھری ایڈیٹس کا چتور ہے

Aligarh Muslim University کے ایک ثقافتی پروگرام میں نائجیریائی طالب علم ایوبی نے اپنی زبردست ہندی تقریر سے سب کا دل جیت لیا۔ ان کی یہ پیشکش بالی ووڈ فلم 3 Idiots کے مشہور کردار Chatur Ramalingam کے مزاحیہ انداز سے متاثر تھی جس نے محفل کو خوب گرما دیا۔

یہ پروگرام ندیم ترین ہال میں منعقد ہوا جہاں بی ٹیک سیکنڈ ایئر کیمیکل انجینئرنگ کے طالب علم ایوبی نے اپنے منفرد انداز میں تقریر پیش کی۔ ایک غیر ملکی طالب علم کے منہ سے روانی کے ساتھ ہندی سن کر وہاں موجود طلبہ حیران اور خوشی سے سرشار ہو گئے۔ تقریر کے اختتام پر پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا اور طلبہ نے ایوبی کو کندھوں پر اٹھا کر خوشی کا اظہار کیا۔

اس دلچسپ واقعے کی ویڈیو اب سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہاسٹل کے طلبہ ایوبی کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں اور اس لمحے کو بھرپور طریقے سے انجوائے کر رہے ہیں۔ طلبہ کے مطابق یہ پروگرام یونیورسٹی کی ثقافتی روایت کا حصہ تھا اور ایوبی کی پیشکش نے اس میں چار چاند لگا دیے۔

سوشل میڈیا پر بھی لوگ اس تقریر کو خوب پسند کر رہے ہیں اور ایک غیر ملکی طالب علم کی جانب سے ہندی زبان اور فلمی انداز میں کی گئی اس شاندار پیشکش کو سراہ رہے ہیں۔

یہ تفریح تھی 

دراصل  ندیم ترین ہال میں ہر سال فروزان فیسٹ کے نام سے ایک پروگرام منعقد ہوتا ہے جس میں گانے اور مختلف سرگرمیاں شامل ہوتی ہیں اور یہ تمام طلبہ کو ایک ساتھ جوڑنے کا ذریعہ بنتا ہے۔ یہ ہال کے رہائشیوں کے درمیان اتحاد امن اور ترقی کا خوبصورت پیغام پیش کرتا ہے۔

ایوبہ کا کہنا ہے کہ میرے روم میٹ اور دوستوں نے میرے لیے ایک تقریر تیار کی جس میں نظمیں اور ہال کے لیے کچھ وعدے شامل تھے۔ دراصل یہ سب زیادہ تر تفریح کے لیے تھا کیونکہ ان میں سے اکثر وعدے عملی طور پر پورے ہونا ممکن نہیں تھے۔میں نے کچھ تجاویز پیش کیں جیسے واشنگ مشین کی سہولت فراہم کرنا اور این ایکس سی کے لیے بھی کچھ انتظامات کرنا کیونکہ میرے چند دوست وہاں رہتے ہیں۔ گرمی کے موسم میں وہ مذاق میں کہتے تھے کہ این ایکس سی میں بہت زیادہ گرمی ہوتی ہے تو میں نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہاں اے سی بھی لگوا دوں گا۔ اسی بات پر خوب ہنسی مذاق ہوا اور اے سی والا جملہ ایک دلچسپ نعرہ بن گیا۔ پورا ماحول بہت پرجوش تھا اور سب نے اس لمحے کو خوب انجوائے کیا۔

بخار بن گئی تقریر

ندیم ترین ہاسٹل کے اس واقعے کے بعد حبیب ہال میں ایک اور نائجیرین اسٹوڈنٹ کی تقریر توجہ کا مرکز بن رہی ہے ، اس کی تقریر کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، بہت دنوں کے بعد مسلم یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹس کی سرگرمیوں کے خبریں سرخیوں میں ائی ہیں