اے ایم یو: فیکلٹی آف لاء کے دو سابق طلباء کی کامیابی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 16-08-2023
اے ایم یو: فیکلٹی آف لاء کے دو سابق طلباء کی کامیابی
اے ایم یو: فیکلٹی آف لاء کے دو سابق طلباء کی کامیابی

 

علی گڑھ، 14: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لاء کے دو سابق طلباء نے اپنی عالمی تعلیمی دستیابیوں کے ذریعہ یونیورسٹی کا نام روشن کیا ہے۔ فہم احمد خاں نے جولائی 2023 میں عالمی شہرت یافتہ یونیورسٹی آف کیمبرج سے کامیابی کے ساتھ ایل ایل ایم مکمل کیا، تو دوسری طرف محمد ذیشان احمد کو تعلیمی سال 2023-24 میں اسکول آف اورینٹل اینڈ افریقن اسٹڈیز، یونیورسٹی آف لندن میں ایل ایل ایم کرنے کے لیے باوقار مارنگ گومکے جے پال سنگھ منڈا اوورسیز اسکالرشپ سے نوازا گیا ہے۔

جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ جناب ہیمنت سورین نے ایک تقریب میں ذیشان احمد کو اسکالرشپ سرٹیفکیٹ اور اعزازی نشان پیش کیا۔ جمشید پور (جھارکھنڈ) سے تعلق رکھنے والے ذیشان احمد نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر جھارکھنڈ حکومت اسکالرشپ نہ دیتی تو یونیورسٹی آف لندن میں پوسٹ گریجویٹ کورس کرنا ان کے لیے ایک خواب ہی رہ جاتا۔ قابل ذکر ہے کہ ذیشان احمد نے 2020 میں اے ایم یو سے بی اے ایل ایل بی مکمل کیا اور 2022-23 میں عظیم پریم جی یونیورسٹی، بنگلورو سے انھوں نے ایل ایل ایم کیا۔

وہ ’دی وائر‘ کے لیے کالم بھی لکھتے ہیں اور قانون سے متعلق کچھ پورٹلز اور مشہور تعلیمی جرائد میں تحقیقی مقالے شائع کر چکے ہیں جس میں سیج سے شائع ہونے والا انڈین جرنل آف پبلک ایڈمنسٹریشن بھی شامل ہے۔ وہ شہریت مطالعا ت کے لیے وقف ایک پورٹل ’پریچے‘کے ایڈیٹروں میں سے ایک ہیں۔ فہم اور ذیشان نے مذکورہ کامیابی کے لیے اپنے اساتذہ کے تئیں ممنونیت کا اظہار کیا ہے۔