اے ایم یو: پروفیسر فرحان احمد خاں کے ڈیزائن کردہ ڈیوائس کوبرطانوی پیٹنٹ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 26-10-2024
اے ایم یو: پروفیسر فرحان احمد خاں کے ڈیزائن کردہ ڈیوائس کوبرطانوی پیٹنٹ
اے ایم یو: پروفیسر فرحان احمد خاں کے ڈیزائن کردہ ڈیوائس کوبرطانوی پیٹنٹ

علی گڑھ،: جے این میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ فارماکولوجی کے پروفیسر فرحان احمد خاں کو برطانیہ کے انٹلیکچوئل پراپرٹی آفس نے ایک جدید ڈیوائس کے ڈیزائن کے لیے رجسٹریشن کا سر ٹیفکیٹ دیا ہے جو کہ بچوں میں غیر معمولی جینیاتی امراض کی جلد تشخیص میں مددگار ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس ڈیوائس سے میڈیکل سائنس میں آج کے چند مشکل چیلنجوں کو سمجھنے اور انھیں حل کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔ پروفیسر سید ضیاء الرحمن، چیئرمین شعبہ فارماکولوجی نے پروفیسر خان کو اس ڈیوائس کے ڈیزائن کے رجسٹریشن کے لئے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے شعبہ اور یونیورسٹی کے لیے قابل فخر لمحہ قرار دیا۔