اقصیٰ :گوا کی فٹ بال میں روشن ہوئی نئی شمع

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-03-2021
اقصی سید کا ایف سی گوا میں پہلا قدم
اقصی سید کا ایف سی گوا میں پہلا قدم

 

 

شاہد حبیب ۔نئی دہلی

تمام تر مشکلات پر فتح حاصل کرتے ہوئے گوا کی ایک 18 سالہ لڑکی نے بہت سی اپنی ان سہیلیوں کے لئے ایک مثال قائم کی ہے جو کھیلوں کے میدان میں نام روشن کرنا چاہتی ہیں ۔ اس خوش نصیب لڑکی کا نام اقصی الطاف سید ہے جسے گوا کی نامور ایف سی گوا (فٹ بال کلب گوا)کی خواتین کی فٹ بال ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔ وہ گوا کے ایک دور دراز گاؤں کی رہائشی ہیں لیکن ان کا عزم نے ان کی صلاحیتوں کو گمنام نہیں رہنے دیا ۔

اگر آپ میں ہمت ہے اور وہ اپنے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے جنون ہے تو ، آپ اسے کسی بھی طرح سے حاصل کرسکتے- اقصی کی کامیابی یہی پیغام دیتی ہے۔ اقصی ستاری تعلقہ (شمالی گوا) کے گاؤں والپوئی میں پیدا ہوئیں ۔ وہ اگلے ماہ سے شروع ہونے والی گوا فٹ بال ایسوسی ایشن کی "ویدانتا ویمن لیگ" میں کھیلیں گی۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ہائی پروفائل آئی ایس ایل (انڈین سپر لیگ) کے آغاز کے بعد ایف سی گوا کلب نے فٹ بال کے مداحوں کی برادری میں خاصی مقبولیت حاصل کی ہے ۔ اقصیٰ کہتی ہیں کہ وہ بچپن میں ہی گیند کو اپنے ارد گرد اچھالنا پسند کرتی تھیں لیکن ان کا سفر چھٹی جماعت سے شروع ہوا تھا جب وہ جی ایف ڈی سی سے اپنی معمول کی پریکٹس حاصل کرتے ہوئے تعلقہ سطح پر اپنے اسکول کے لئے کھیلنا شروع کیا ۔

اقصیٰ کا خواب ہے کہ وہ ہندوستان کی خواتین کی قومی فٹ بال ٹیم کا حصہ بنیں اور بین الاقوامی مقابلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کریں۔ فٹ بال ان کا پیشن ہے اور وہ کسی بھی طرح اس کا حصہ بنے رہنا چاہتی ہیں۔ وہ کم عمر لڑکیوں کو فٹ بال کھیلنے کے لئے تربیت دینے اور اس کی جانب ترغیب دینے کے لئے خاصی پر عزم ہیں ۔

اقصیٰ اپنے بڑے بھائی سے خاصی متاثر ہیں جو کہ فٹ بال کا ایک اچھا کھلاڑی ہے۔ جب وہ فٹ بال کھیلتا تھا تو وہ اسے دیکھتی تھی۔ اقصیٰ کہتی ہیں کہ میری محنت ، میری قربانیاں اور میری دعائیں ہی میرے لئے ترغیب ہیں ۔

وہ کہتی ہیں کہ ان کی کامیابی میں ان کے والدین اور بھائی کا بڑا ہاتھ ہے جن کے بغیر میں کبھی بھی یہ سفر طے نہیں کر سکتی تھی ۔ اقصیٰ نے مزید کہا کہ میں اپنی زندگی میں ایسے مخلص اور خیر خواہ لوگوں کو پا کر بہت خوش ہوں۔ ہیڈ ماسٹر آف یونٹی ہائی اسکول ، والپوئی اشرف علی خان کہتے ہیں کہ انہیں اقصیٰ پر فخر ہے جنہوں نے ان کا اور ان کے ادارے کا نام روشن کیا۔ وہ کہتے ہیں کہ مجھے یہ جان کر خوشی ہو رہی ہے کہ میری سابق طالب علم اقصی سید کو ایف سی گو کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ در حقیقت اس نے اسکول کے دنوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑی دلچسپی ظاہر کی تھی ، اس کے علاوہ وہ اپنی تعلیم میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں ۔

مجھے یقین ہے کہ وہ مستقبل قریب میں ہندوستان کی طرف سے کھیلی جانے والی ٹیم میں ایک اثاثہ ثابت ہوں گی ، ہم ان کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

awaz