سعودی خاتون انجینئرنے،کینسر کی تشخیص کرنے والی چپ بنائی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 18-01-2022
سعودی خاتون انجینئرنے،کینسر کی تشخیص کرنے والی چپ بنائی
سعودی خاتون انجینئرنے،کینسر کی تشخیص کرنے والی چپ بنائی

 

 

ریاض۔ سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون انجینئر نے ایک انتہائی خاص چپ ڈیزائن کی ہے۔ یہ چپ مختلف کینسروں کا پتہ لگانے میں مدد دیتی ہے۔

دانا السلیمان نامی یہ خاتون کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر کام کرتی ہیں۔

انہیں کینسر کا پتہ لگانے والی چپ تیار کرنے پر 'انوویٹرز انڈر 35' ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

دانا السلیمان نے الکبریہ چینل کو اس اختراع کے بارے میں بتایا کہ 'یہ مائیکرو نیڈلز سے بنی ایک چھوٹی چپ ہے جسے کسی مادے سے ڈھانپ کر جلد پر رکھا جاتا ہے اور اس سے کینسر کا آسانی سے پتہ لگایا جا سکتا ہے۔

 

رت۴انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اسے امریکی پیٹنٹ دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ چپ کنگ عبداللہ یونیورسٹی میں بنائی جا رہی ہے اور پھر اسے جلد ہی تمام ہسپتالوں کے ڈاکٹروں تک پہنچایا جائے گا۔

عام طور پر ڈاکٹروں کو کینسر کی تشخیص کے لیے کئی ٹیسٹ کرنے ہوتے ہیں۔ لیکن اس چپ سے کینسر کا فوری پتہ چل جاتا ہے۔ کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے دانا السلیمان کو مبارکباد دی۔

ایوارڈ کے لیے نامزدگی کی شرائط میں بائیو میڈیسن، کمپیوٹنگ اور کمیونیکیشنز، انرجی، میٹریل سائنس، سافٹ ویئر اور یہاں تک کہ ٹرانسپورٹیشن، انٹرنیٹ اور بہت کچھ شامل ہے۔