ٹرمپ-پوتن سربراہی اجلاس سے قبل ،اسٹارمر سے ملے زیلنسکی

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 14-08-2025
ٹرمپ-پوتن سربراہی اجلاس سے قبل ،اسٹارمر سے ملے زیلنسکی
ٹرمپ-پوتن سربراہی اجلاس سے قبل ،اسٹارمر سے ملے زیلنسکی

 



لندن: برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے جمعرات کے روز لندن میں یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کا استقبال کیا۔ یہ ملاقات امریکہ اور روس کے مابین الاسکا میں ہونے والے سربراہی اجلاس سے ایک دن قبل ہوئی ہے۔ زیلنسکی کا برطانیہ کا یہ دورہ برلن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کئی یورپی ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ ورچوئل میٹنگز میں شرکت کے ایک دن بعد ہو رہا ہے۔

ان رہنماؤں نے کہا کہ ٹرمپ نے انہیں یقین دلایا ہے کہ وہ جمعہ کو اینکریج، الاسکا میں روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کے دوران یوکرین میں جنگ بندی کو ترجیح دیں گے۔ زیلنسکی اور یورپی ممالک دونوں کو یہ خدشہ ہے کہ امریکہ-روس کے اس دوطرفہ سربراہی اجلاس میں انہیں اور ان کے مفادات کو نظر انداز کیا جا سکتا ہے، اور کوئی بھی نتیجہ ماسکو کے حق میں جا سکتا ہے، جس سے یوکرین اور یورپ کی مستقبل کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

جرمن چانسلر فریڈرک مرز اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون جیسے کچھ رہنماؤں نے بدھ کو ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی ویڈیو کانفرنس کو مثبت قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف کی۔ ملاقاتوں کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر پوتن جمعہ کی ملاقات کے بعد یوکرین کے خلاف جنگ روکنے پر راضی نہیں ہوتے، تو روس کو انتہائی سنگین نتائج" کا سامنا کرنا پڑے گا۔