امریکہ کے پہلےمسلمان وفاقی جج بنے زاہدقریشی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 11-06-2021
 زاہدقریشی
زاہدقریشی

 



 

واشنگٹن

امریکی سینیٹ نے پہلے مسلم امریکی کی بطور وفاقی جج منظوری دے دی۔

زاہد قریشی ڈسٹرکٹ نیوجرسی میں وفاقی جج کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔

جج زاہد قریشی کو امریکی تاریخ کے پہلے مسلم امریکن وفاقی جج بننے کا اعزاز حاصل ہوگیا، زاہد قریشی کی بطور وفاقی جج نامزدگی وائٹ ہاؤس کی طرف سے کی گئی تھی۔

نامزدگی سے پہلے زاہد قریشی مجسٹریٹ جج کے طور پر کام کرتے رہے ہیں، زاہد قریشی پہلے ایشیائی امریکی ہیں جو فیڈرل بنچ کا حصہ بنے۔ (ایجنسی ان پٹ)