آپ بھی دیکھ لیں خلا سے مسجد حرام کیسی نظر آتی ہے؟

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 10 Months ago
آپ بھی دیکھ لیں خلا سے مسجد حرام کیسی نظر آتی ہے؟
آپ بھی دیکھ لیں خلا سے مسجد حرام کیسی نظر آتی ہے؟

 

مکہ: سعودی عرب کی خلا باز ریانہ برناوی نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے مکہ مکرمہ اور مسجد الحرام کی ویڈیو جاری کی ہے۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق ریانہ برناوی نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا مکہ مکرمہ کے اوپر لی گئی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’اپنے تجربات مکمل کرلیے تو عین اس وقت ہمارا گزر مکہ مکرمہ کے اوپر سے سے ہوا، نور علیٰ نور‘۔

واضح رہے سعودی خلاباز ریانہ برناوی اور علی القرنی نے بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر اپنے فرائض کا آغاز ایسے سائنسی تجربات سے کیا جو پہلی بار بیرونی خلا میں کئے گئے ہیں۔ جمعرات کو برناوی نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے لائیو تجربہ باکس کا استعمال کرتے ہوئے انفیکشن کے خلاف مدافعتی خلیوں کے ردعمل میں ایک تجربہ کیا تھا۔

العربیہ کے مطابق ریانہ برناوی اور علی القرنی نے انٹرنیشنل سپیس سٹیشن میں پہنچنے کے 4 دن بعد منصوبہ بندی کے مطابق تحقیقی اور سائنسی تجربات شروع کر دیئے ہیں۔ علی القرنی نے جمعہ کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہےجس میں انہوں نے کہا ہے کہ مائیکرو گریویٹی ماحول میں مصنوعی بیج لگانے کا تجربہ شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ کلاؤڈ سیڈنگ خلائی کالونیوں میں رہنے کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔

علی القرنی نے نشاندہی کی کہ یہ تجربہ کامیاب ہونے کی صورت میں مصنوعی بیج کی شرح کو 50 فیصد تک بڑھانے میں مدد کرے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ تجربہ سعودی ہاتھوں سے انجام دیا جا رہا ہے۔ کنگ فہد یونیورسٹی آف پیٹرولیم اینڈ منرلز سعودی سپیس اتھارٹی کے تعاون سے مائیکرو گریوٹی ماحول میں بیج بونے کے تجربے کی نگرانی کر رہی ہے جس کا مقصد بادل کو برسانے کے عمل کی نقل کرنا ہے۔

اس عمل کو سعودی عرب اور دیگر بہت سے ملکوں میں بارش کی شرح میں اضافہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس تجربے کا مقصد سائنسدانوں اور محققین کو انسانوں کے لیے موزوں حالات فراہم کرنے کے لیے نئے طریقے وضع کرنے میں مدد کرنا ہے۔ اس تجربہ کی کامیابی کی صورت میں چاند اور مریخ پر خلائی کالونیاں بسانے میں مدد مل سکتی ہے۔