کورونا کی برکت سے پاکستانی حکومت کے پاس کچھ پیسے آئے ۔ فضل الرحمان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-06-2021
آمنے سامنے
آمنے سامنے

 

 

 اسلام آباد:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےکہا ہےکہ کورونا کی برکت سے حکومت کے پاس کچھ پیسے آئے ہیں جس پر یہ اِترا رہے ہيں۔ بھکر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ معاشی طور پر پاکستان تباہ ہوچکا ہے،کوروناکی وجہ سےملنے والے پیسے پر حکومت اترا رہی ہے، حقیقت یہ ہےکہ کورونا کے باعث بھارت اور بنگلا دیش سے گارمنٹس کے آرڈر یہاں آئے اور برآمدات بڑھ گئيں جسے یہ اپنی پالیسی بتا رہے ہيں ۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا4جولائی کو سوات ،29جولائی کو کراچی میں اجتماع ہوگا،پی ڈی ایم کےذریعے عوام کو نااہل حکومت سےنجات دلائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پوری مسلم لیگ ن کو ایک سیاسی جماعت تصور کرتےہیں ،جو بھی نمائندہ آئے وہ سر آنکھوں پر ہوگا۔ صحافی کے سوال پر انہوں نےکہاکہ پیپلزپارٹی کو ئی شوکاز نوٹس نہیں بھیجا تھا،صرف وضاحت طلب کی تھی،لیکن پیپلزپارٹی نے خود اپنی عزت نفس کو پامال کیا۔