پانچ بیویوں والاشخص بنے گااگلاوزیراعظمِ پاکستان؟

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 10-04-2022
پانچ بیویوں والاشخص بنے گااگلاوزیراعظمِ پاکستان؟
پانچ بیویوں والاشخص بنے گااگلاوزیراعظمِ پاکستان؟

 

 

نئی دہلی،اسلام آباد: پاکستان قومی اسمبلی نے نئے وزیرِ اعظم کے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیاہے۔ جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق نئے وزیرِ اعظم کا الیکشن کل ہو گا۔ وزیرِ اعظم کے امیدواروں کے لیے کاغذاتِ نامزدگی آج دوپہر 2 بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے۔

کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال سہ پہر 3 بجے تک ہو گی۔ مانا جارہا ہے کہ پاکستان کے اگلے وزیر اعظم شہبازشریف ہوسکتے ہیں۔

ایک دلچسپ حقیقت ہے کہ رخصت پذیروزیراعظم عمران خان نے تین شادیاں کی تھیں جب کہ آنے والے وزیراعظم شہبازشریف کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ پانچ شادیاں کر چکے ہیں۔ ان کی بعض شادیوں کو صیغہ راز میں رکھا گیا تھا۔ شہباز کی شادی، بیویوں اور خاندان کے بارے میں کئی طرح کی کہانیاں ہیں۔

awaz

شہبازکی پہلی بیوی نصرت شہباز

کہا جاتا ہے کہ شہباز نے 5 شادیاں کیں۔ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ ان میں سے کچھ شادیوں کو خفیہ رکھا گیا تھا۔

پہلی بیوی بیگم نصرت شہباز کے 5 بچے ہیں۔ شہباز کی پہلی شادی ان کی کزن بیگم نصرت سے ہوئی تھی۔ ان کی شادی 1973 میں ہوئی تھی۔ ان دونوں کے 5 بچے ہیں۔

نصرت کا انتقال 1993 میں ہوا جس کے بعد شہباز نے دوسری شادی کی۔ نرگس کھوسہ کے ساتھ شادی کا سب سے زیادہ چرچا رہا۔

awaz

تہمینہ درانی کے ساتھ شہباز

شہباز کی دوسری اہلیہ کا نام نرگس کھوسہ بتایا جاتا ہے، وہ طارق کھوسہ کی بہن ہیں جن کا تعلق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے ہے۔ اس شادی کا ایک زمانے میں بہت چرچا تھا۔ اس شادی میں شہباز شریف کے گھر والوں، دوستوں کے علاوہ بڑے بڑے سیاستدان آئے تھے۔

بتایا جاتا ہے کہ شہباز نے سعودی عرب میں عالیہ ہنی سے خفیہ شادی کی تھی۔ جب یہ معاملہ سامنے آیا تو انھوں نے عالیہ کو طلاق دے دی۔

سعودی میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ گھوڑوں سے بنا ہوا پل جسے ہنی برج بھی کہا جاتا ہے، شہباز نے اپنی دوسری بیوی کے گھر جاتے ہوئے ٹریفک سے بچنے کے لیے بنوایا تھا۔ عالیہ ہنی طلاق کے 6 ماہ بعد انتقال کر گئیں۔

عالیہ کی ایک بیٹی ہے جس کا نام خدیجہ شریف ہے۔

awaz

ٹی وی اینکرغریدہ فاروقی کے ساتھ شادی کی خبریں پاکستانی میڈیا میں زیرگردش رہیں

شہباز شریف نے تہمینہ درانی سے 2003 میں دبئی میں ایک نجی تقریب میں شادی کی تھی۔ تہمینہ اس وقت لاہور میں رہتی ہیں۔

شہباز سے شادی سے قبل تہمینہ درانی کی شادی سابق وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب غلام مصطفی کھر سے ہوئی تھی۔ غلام مصطفیٰ سے خراب تعلقات کی وجہ سے 14 سال پرانی شادی ٹوٹ گئی۔

شہباز نے تہمینہ درانی سے 2003 میں دبئی میں ایک نجی تقریب میں شادی کی۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی سوانح عمری 'مائی فیوڈل لارڈ' لکھی جس نے اس سیاستدان کو بے نقاب کیا جس نے پانچ بار شادی کی تھی۔

سوانح عمری 'مائی فیوڈل لارڈ' اس وقت کی سب سے زیادہ بکنے والی سوانح عمریوں میں سے ایک تھی۔ 2012 میں ایک بار پھر شہباز شریف پانچویں شادی کے حوالے سے بحث میں آگئے۔

دعویٰ کیا گیا کہ شہباز نے پہلے ایک خاتون کو اپنے شوہر سے طلاق لینے پر آمادہ کیا۔ اس کے بعد انھوں نے اس خاتون سے شادی کی جو پنجاب میں پولیس افسر تھی۔

شہباز کی پانچویں اہلیہ کا نام کلثوم حیا بتایا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ کلثوم کی پہلی شادی سے تین بچے ہیں۔ شہباز کے گھر والوں نے اس شادی کو کبھی قبول نہیں کیا۔ اس شادی کی کوئی تصویر دستیاب نہیں ہے جس کی وجہ سے اس شادی کو جعلی سمجھا جاتا ہے۔