ڈبلیو ایچ او:جی 7 ممالک ہندوستان کی مدد کریں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-05-2021
کورونا کا بحران
کورونا کا بحران

 

 

نیویارک :عالمی ادارۂ صحت نے ہندوستان میں کورونا وائرس کی افسوسناک صورتحال اور کیسز 2 کروڑ سے تجاوز کر جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جی 7 ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے امداد فراہم کریں۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ جب تک جی 7 ممالک کی دولت مند اقوام عالمی برادری کی کورونا جیسے عالمی چیلنج سے نمٹنے کیلئے کھل کر مالی امداد فراہم نہیں کریں گی، یہ وباء ختم نہیں ہوسکتی۔

ہندوستان میں کورونا کے باعث تشویشناک صورتحال ہے جہاں مردوں کو جلانے یا دفن کرنے کیلئے شمشان گھاٹ اور قبرستانوں میں جگہ ختم ہوگئی۔ آکسیجن اور وینٹی لیٹرز کی قلت کے باعث لوگ اپنے پیاروں کو تڑپ تڑپ کر مرتا ہوا دیکھ رہے ہیں۔ متعدد ممالک نے پہلے ہی ہندوستان کی امداد پر کام شروع کردیا ہے۔روس اور برطانیہ کے ساتھ مسلم ممالک کی طرف سے ہندوستان میں امدادی سامان اور ویکسینز پہنچا دی گئیں تاہم کورونا کے وار ہر گزرتے روز کے ساتھ تیز ہو رہے ہیں۔