نشوا (امریکہ): امریکہ کی ریاست نیو ہیمپشائر کے شہر نشوا میں ’اسکائی میڈو کنٹری کلب‘ میں فائرنگ کے واقعے میں کئی لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔ نیو ہیمپشائر پولیس نے ہفتہ کی رات یہ اطلاع دی۔
نشوا کی پولیس نے بتایا کہ جائے وقوعہ کی ویڈیوز سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ صرف ایک ہی حملہ آور تھا اور پولیس نے اسے حراست میں لے لیا ہے، اس لیے عوام کے لیے اب کوئی خطرہ نہیں ہے۔ البتہ پولیس نے زخمیوں کے بارے میں کوئی تفصیل فراہم نہیں کی۔
پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کہا کہ ’’فی الحال اسکائی میڈو علاقے کا رخ نہ کریں۔‘‘ ریپبلکن پارٹی کی رہنما میگی گُڈ لینڈر نے ایک بیان میں کہا کہ وہ ’’نشوا کے اسکائی میڈو کنٹری کلب میں آج رات پیش آنے والی فائرنگ کی افسوسناک خبروں پر گہری نظر رکھ رہی ہیں اور ان کی ہمدردیاں متاثرین، ان کے خاندانوں اور پوری کمیونٹی کے ساتھ ہیں۔‘‘