امریکہ،مئی میں افغانستان سے انخلاکرے:روس

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-04-2021
امریکی صدرجوبائیڈن اور روسی صدر پوتن
امریکی صدرجوبائیڈن اور روسی صدر پوتن

 

 

ماسکو

افغانستان سے ستمبر تک امریکی افواج کے انخلاکے امریکی فیصلے پر روس نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ستمبر تک امریکی فوجی انخلا طالبان کے ساتھ ہوئےمعاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

ماسکو سے روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ معاہدےکی خلاف ورزی سے کشیدگی بڑھنے کا خطرہ ہے۔

روسی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا 11 ستمبر سے پہلے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکا طالبان معاہدے کے مطابق امریکی افواج کو افغانستان سے مئی تک نکلنا ہے۔ واضح ہوکہ نیٹونے بھی ستمبر میں افغانستان سے انخلا کا اعلان کیاہے۔

(ان پٹ ایجنسی)