امریکہ نے پناہ دینے سے متعلق تمام فیصلے روک دیے

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 30-11-2025
امریکہ نے پناہ دینے سے متعلق تمام فیصلے روک دیے
امریکہ نے پناہ دینے سے متعلق تمام فیصلے روک دیے

 



واشنگٹن: سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امریکا میں پناہ دینے سے متعلق تمام فیصلوں اور افغان پاسپورٹ پر سفر کرنے والوں کو ویزا جاری کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ واشنگٹن میں فائرنگ کے واقعے میں نیشنل گارڈ کے ایک جوان کی ہلاکت کے بعد انتظامیہ نے قانونی ہجرت پر قابو پانے کی کوششوں کو مزید تیز کر دیا ہے۔

بدھ کے روز وائٹ ہاؤس (امریکی صدر کی رہائش گاہ و دفتری مقام) کے قریب ہونے والی فائرن میں ویسٹ ورجینیا نیشنل گارڈ کی اسپیشلسٹ، 20 سالہ سارا بیکسٹرم ہلاک ہو گئی تھیں جبکہ 24 سالہ اسٹاف سارجنٹ اینڈریو وولف شدید زخمی ہو گئے تھے۔

مشکوک حملہ آور رحمان اللہ لکنوال 29 سالہ افغان شہری ہے جس پر فرسٹ ڈگری قتل سمیت کئی الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ تفتیش کار اس حملے کی نیت جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ امریکا میں فوج کی مدد کرنے والے افغانوں کی آبادکاری میں معاون ایک گروپ نے بتایا کہ لکنوال نے افغان جنگ کے دوران سی آئی اے کے ساتھ کام کیا تھا۔

انہوں نے سابق صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے دوران پناہ کے لیے درخواست دی تھی اور اس سال صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے انہیں پناہ کی منظوری دی تھی۔ ریپبلکن انتظامیہ نے کچھ غریب ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے کو روکنے اور ملک میں پہلے سے موجود افغانوں اور دیگر قانونی تارکینِ وطن کے معاملات پر نظرِثانی کرنے کا وعدہ کیا ہے۔