امریکا نے افغانستان سے نکلنے کا فیصلہ خود کیا:برطانیہ کا الزام

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 06-07-2021
برطانوی وزیردفاع رابرٹ بین والیس
برطانوی وزیردفاع رابرٹ بین والیس

 

 

لندن: افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا ایک بڑا تنازعہ بن رہا ہے۔ کیونکہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ انخلا کے قریب آتے ہی ملک کے حالات بے قابو ہورہے ہیں ۔طالبان حاوی ہورہے ہیں۔اب برطانوی وزیردفاع رابرٹ بین والیس نے یہ کہہ کر سب کو حیران کردیا ہے کہ امریکا نے افغانستان سے نکلنے کا فیصلہ خود کیا ہے۔ ہم افغانستان سے نکلنے پر مجبور ہوئے۔برطانوی وزیر دفاع نے یہ انکشاف کرتے ہوئے مزید کہا کہ امریکا کے انخلا کے فیصلے کے بعد برطانیہ کے لئے افغانستان میں مشن جاری رکھنا مشکل ہے۔

 رابرٹ بین والیس نے کہا کہ ہمارے پاس واپسی کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ مستقبل میں سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لئے اففان حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ امریکا نے افغانستان سے نکلنے کا فیصلہ خود کیا۔ایک بیان میں برطانوی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکا کے انخلا کے فیصلے کے بعد برطانیہ اور نیٹو اتحادیوں کے لئے افغانستان مشن کو جاری رکھنا مشکل ہوگیا ہے۔