امریکہ :سیلاب سے 78 اموات، ٹرمپ کا دورہ متوقع

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 07-07-2025
امریکہ :سیلاب سے 78 اموات،  ٹرمپ کا دورہ متوقع
امریکہ :سیلاب سے 78 اموات، ٹرمپ کا دورہ متوقع

 



 واشنگٹن : امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے تباہ کن سیلاب نے قیامت ڈھا دی، جس میں کم از کم 78 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جب کہ درجنوں افراد تاحال لاپتہ ہیں جن میں معصوم بچے بھی شامل ہیں۔اتوار کو امدادی ٹیمیں دن بھر لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف رہیں، جب کہ مزید بارشوں کی پیش گوئی نے علاقے میں خوف کی فضا مزید گہری کر دی ہے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ کیر کاؤنٹی میں اب تک 40 بالغ اور 28 بچے اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ کیر کاؤنٹی کے شیرف لیری لیتھا نے بتایا کہ نزدیکی علاقوں میں بھی مزید 10 افراد سیلاب کی لپیٹ میں آ کر ہلاک ہوئے۔

ریاستی حکام نے تصدیق کی ہے کہ پورے ٹیکساس سے 41 افراد اب بھی لاپتہ ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔ٹیکساس کے محکمہ پبلک سیفٹی کے سربراہ فری مین مارٹن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ آپ آج مزید اموات کی اطلاعات سنیں گے۔دوسری جانب، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سانحے کو "سو سال کی بدترین آفت" قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو اس پیمانے کی تباہی کی توقع نہ تھی۔

نہوں نے اعلان کیا کہ وہ ممکنہ طور پر جمعے کو متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔تاہم، سیلاب کے بعد بروقت وارننگ جاری نہ ہونے اور کمزور الرٹ سسٹم پر اٹھنے والی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ یہ سب بائیڈن انتظامیہ کی غفلت کا نتیجہ ہے، ہمارا نہیں۔جب حافیوں نے ان سے قومی محکمہ موسمیات میں عملے اور بجٹ میں کٹوتی کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے صاف الفاظ میں کہا کہ ہم ماہرین موسمیات کو دوبارہ بھرتی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔فیڈرل ایمرجنسی مینیجمنٹ ایجنسی (فیما) کی کارکردگی پر سوال اٹھنے پر رمپ نے کہا کہ یما کے بارے میں بعد میں بات ہو سکتی ہے۔"

یاد رہے کہ ٹرمپ ماضی میں کئی بار یہ موقف اختیار کر چکے ہیں کہ قدرتی آفات میں امدادی کارروائیاں بنیادی طور پر ریاستی حکومتوں کی ذمہ داری ہیں۔اس کے باوجود انہوں نے ٹیکساس کے لیے بڑے ڈیزاسٹر اعلامیے پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے تحت وفاقی وسائل متاثرہ علاقوں میں روانہ کیے جا رہے ہیں تاکہ امدادی کام تیز کیے جا سکیں۔