امریکہ: ڈرون ٹینکر نے فضا میں جنگی طیارےکو فیول فراہم کیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 09-06-2021
یادگار لمحہ۔کامیاب تجربہ
یادگار لمحہ۔کامیاب تجربہ

 

 

 امریکی فوج کے ڈرون ٹینکر نے پہلی بار فضا میں جنگی طیارے کو فیول فراہم کرکےتاریخ رقم کردی۔ امریکی بحریہ نے بتایا ہے کہ یہ تاریخ ساز واقعہ پیر کے روز پیش آیا جب ایک بوئنگ کمپنی کے تیار کردہ ایک اسٹنگری ڈرون ٹینک نے پرواز کے دوران ایف 18 سپر ہارنیٹ جنگی طیارے میں 325 پاؤنڈز فیول منتقل کیا۔

رپورٹ کے مطابق فضا میں ری فیولنگ کے دوران دونوں طیاروں میں صرف 20 فیٹ کا فاصلہ تھا۔ امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ ڈرون ٹینکر سے 15ہزار پاؤنڈز فیول منتقل کیا جاسکتا ہے جب کہ اس جہاز کے ذریعے مشکل حالات میں ری فیولنگ سمیت جاسوسی اور نگرانی کا کام بھی لیا جاسکتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بغیر پائلٹ والے جہاز کی شمولیت سے نیوی کے جہازوں کو فضا میں ری فیولنگ کے لیے پائلٹ والے جہاز بھیجنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ امریکی بحریہ اور بوئنگ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ رواں سال فضا میں ری فیلونگ میں مزید تجربات کرنا چاہتے ہیں تاکہ کسی بھی خامی کا پتہ لگ سکے۔