اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کورونا کی ویکسین لی

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 29-01-2021
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل

 



اقوام متحد: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لے لی ہے۔
 گوٹریس نے جمعرات کی شب دیر گئے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے ٹویٹر پر لکھا ’’آج میں نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لینے کے بعد بہت خوش قسمت محسوس کیا اور اس کے لئے سبھی کا شکریہ ادا کرتاہوں‘‘۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ ہر ایک کو یہ یقینی بنانا چاہئے کہ دنیا کے ہر فرد کو کورونا ویکسین دستیاب ہو۔
انہوں نے کہا ’’وبا کے اس مرحلے میں ہم میں سے کوئی بھی اس وقت تک محفوظ نہیں ہے جب تک کہ سب محفوظ نہیں ہوجاتے‘‘۔
(ایجنسی ان پٹ کے ساتھ)