اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر : دہشت پھیلانے والا مسلح شخص گرفتار

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-12-2021
اقوام متحدہ  ہیڈکوارٹر : دہشت پھیلانے والا مسلح شخص گرفتار
اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر : دہشت پھیلانے والا مسلح شخص گرفتار

 

 

نیو یارک: اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے ایک بڑا ڈرامہ ہوا ۔پولیس نے جمعرات کو اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے باہر ایک مسلح فرد کو گرفتار کرلیا، جس کی دہشت کے باعث کئی گھنٹوں تک علاقے کا محاصرہ جاری رہا۔ لائیو ویڈیو میں مسلح فرد کی وجہ سے مین ہٹن کے ایسٹ سائیڈ میں واقعے عمارت کے چاروں طرف پولیس کی بھاری نفری دیکھنے میں آئی۔

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ پولیس اس شخص کے ساتھ بات چیت کرنے کی کوشش کرتی رہی، جو بظاہر 60 سال کے قریب کا تھا اور ان کے پاس موجود پستول کا رخ گردن پر تھا۔

اس واقعے کے دوران پولیس نےٹریفک کا رخ موڑ دیا۔

 اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے میڈیا نمائندوں کو بتایا: ’ہمیں بالکل اندازہ نہیں ہے کہ یہ شخص عملے کا رکن ہے یا سابق رکن ہے یا کسی بھی طرح سے اقوام متحدہ سے منسلک ہے۔‘

 رپورٹ کیا کہ اقوام متحدہ کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مسلح شخص نے عمارت کے ایک مرکزی دروازے کے سامنے خود کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔

 تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلح پولیس نے مذکورہ شخص کو گھیر رکھا ہے، جب وہ دو گھنٹے سے زیادہ پستول تھامے فٹ پاتھ سے اوپر اور نیچے چل رہا تھا۔

نیو یارک پولیس کی ایک ترجمان نے بتایا: ’اس واقعے میں شامل ایک مرد ہماری حراست میں ہے۔

 اقوام متحدہ نے عملے کو پہلے ہی آگاہ کردیا تھا کہ علاقے کو پولیس نے محفوظ کرلیا ہے اور ’اقوام متحدہ کے کسی عملے یا ساتھیوں کو خطرہ نہیں ہے۔

پولیس کی مسلح فرد کی گرفتاری اور اس واقعے سے اقوام متحدہ کے اجلاسوں میں کوئی خلل نہیں پڑا۔