یوکرین بحران: بچاو مہم کے لیےپولینڈ کی سرحد پرپہنچ رہے ہیں امریکی فوجی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-02-2022
یوکرین بحران: بچاو مہم  کے لیےپولینڈ کی سرحد پرپہنچ رہے ہیں امریکی فوجی
یوکرین بحران: بچاو مہم کے لیےپولینڈ کی سرحد پرپہنچ رہے ہیں امریکی فوجی

 


ماسکو: یوکرین پر روس کے حملے اورزمینی پیشقدمی کے ساتھ اب حالات بد سے بد تر ہوتے نظر آرہے ہیں ۔یاد رہے کہ طویل کشیدگی کے بعد روس نے جمعرات کی صبح 8.30 بجے یوکرین پر حملہ کیا تھا۔اب تازہ خبروں کے مطابق روسی فوجی یوکرین کے دارالحکومت کیف میں داخل ہو چکے ہیں۔اس کے ساتھ ایک خبر کیف سے آرہی ہے کہ یوکرین کا فوجی طیارہ جس میں 14 افراد سوار تھے کیف کے قریب گر کر تباہ  ہوگیا ہے 

فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ امریکی فوجی یوکرین کے ساتھ پولینڈ کی سرحد کے قریب جانے کی تیاری کر رہے ہیں تاکہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد فرار ہونے والے لوگوں کی مدد کی جا سکے۔ جیسے ہی روس نے یوکرین پر اپنا حملہ شروع کیا، دارالحکومت، کیف سے ہزاروں کاریں باہر نکل گئیں، بہت سے لوگ مغرب کی طرف بڑھ رہے ہیں اور پولینڈ اور نیٹو کے فوجیوں کے قریب ملک کے کچھ حصوں میں محفوظ پناہ گاہیں تلاش کرنے کی امید میں ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اب تک 40 یوکرینی فوجی اور 10 عام شہری مارے جا چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی یوکرین نے 50 روسی فوجیوں کو ہلاک کرنے اور 6 لڑاکا طیاروں کے ٹینکوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ روس یوکرین پر تین اطراف سے حملہ کر رہا ہے۔ دوسری جانب یوکرین میں ہندوستانی سفیر نے کہا ہے کہ کیف میں ہندوستانی سفارت خانہ بند نہیں کیا جائے گا۔ یہ پہلے کی طرح کام کرتا رہے گا۔

یوکرین کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کئی روسی فوجی طیاروں کو مار گرایا ہے۔ یوکرین کے صدر کے ایک مشیر نے بتایا کہ جمعرات کی صبح 40 سے زائد یوکرینی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

یوکرین میں روسی ٹینکوں کے داخل ہونے سے عوام میں خوف و ہراس بڑھ گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر مسلسل شیئر ہونے والی ویڈیوز میں خوف کا ماحول صاف نظر آرہا ہے۔ لوگ سرحد سے ملحقہ علاقوں سے یوکرین کی طرف بھاگ رہے ہیں۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے آج ایک اہم میٹنگ بلائی ہے تاکہ آئندہ کی حکمت عملی پر توجہ مرکوز کی جا سکے۔ روس کے رویے کی وجہ سے لوگوں میں یہ احساس بھی بڑھ رہا ہے کہ یوکرین کو اب نیٹو میں شامل ہونا چاہیے۔

اامور خارجہ کے وزیر مملکت وی مرلیدھرن نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ تقریباً 18,000 ہندوستانیوں کو، جن میں طلباء بھی شامل ہیں، کو یوکرین سے واپس لانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ یوکرین میں فضائی حدود بند ہیں، اس لیے ہندوستانی شہریوں کو نکالنے کے لیے متبادل انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ یہاں یوکرین کے سفیر نئی دہلی میں میڈیا کے سامنے نمودار ہوئے اور وزیر اعظم نریندر مودی سے مدد کی درخواست کی۔ امریکہ اور یورپی یونین نے بھی فوجی اور اقتصادی حملے کی تیاری شروع کر دی ہے۔