ہندوستان کا محفوظ راہداری نہ ملنے پر اظہار تشویش

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-03-2022
ہندوستان کا محفوظ راہداری نہ ملنے پر اظہار تشویش
ہندوستان کا محفوظ راہداری نہ ملنے پر اظہار تشویش

 

 

نیویارک : یوکرین-روس جنگ پر اقوام متحدہ سلامتی کونس کے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، اقوام متحدہ میں ہندوستان کے سفیر ٹی ایس ترومورتی نے کہا، "ہمیں اس بات پر گہری تشویش ہے کہ دونوں طرف سے ہماری درخواستوں کے باوجود، سومی میں پھنسے ہوئے ہمارے طلباء کے لیے ایک محفوظ راہداری نہیں مل سکی ہے۔

اقوام متحدہ میں ہندوستان کے سفیر ٹی ایس ترومورتی نے کہا کہ روس اور یوکرین دونوں کو راضی کرنے کی بہترین کوششوں کے باوجود سومی میں پھنسے ہوئے ہندوستانی طلباء کے لیے محفوظ راہداری نہیں بنائی جاسکی۔

یوکرین پر روس کے حملے سے پیدا ہونے والے انسانی بحران پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، ترومورتی نے کہا کہ ہندوستان نے یوکرین سے تمام بے گناہ شہریوں اور اپنے شہریوں کے لیے محفوظ اور بلاتعطل راستے کا مطالبہ کیا ہے۔

 انہوں نے کہاکہ ہمیں اس بات پر شدید تشویش ہے کہ دونوں طرف سے ہماری درخواستوں کے باوجود، سومی میں پھنسے ہوئے ہمارے طلباء کے لیے محفوظ راہداری نہیں دی گئی ہے۔ سفیر نے کہاکہ "ہم نے یوکرین سے 20,000 سے زیادہ ہندوستانیوں کی بحفاظت واپسی کی سہولت فراہم کرنے کا انتظام کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان نے دوسرے ممالک کے شہریوں کو جنگ زدہ ملک سے انخلاء میں مدد فراہم کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان نے یوکرین اور اس کے پڑوسی ممالک کو انسانی امداد بھیجی ہے اور ان میں ادویات، خیمے، پانی ذخیرہ کرنے کے ٹینک، دیگر امدادی سامان شامل ہیں۔