یوکرین : چین ’روسی بربریت‘ کی مذمت میں مغرب کا ساتھ دے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-03-2022
یوکرین : چین ’روسی بربریت‘ کی مذمت میں مغرب کا ساتھ دے
یوکرین : چین ’روسی بربریت‘ کی مذمت میں مغرب کا ساتھ دے

 

 

کیف : یوکرین نے ہفتے کے روز چین سے مطالبہ کیا کہ وہ ’روسی بربریت‘ کی مذمت میں مغرب کا ساتھ دے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکہ نے بھی چین کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے یوکرین پر روس کے حملے کی حمایت کی تو اسے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

یوکرینی صدارتی معاون میخائیلو پوڈولیاک نے ٹویٹر پر لکھا، ’چین عالمی سلامتی کے نظام کا اہم حصہ ہو سکتا ہے اگر وہ مہذب ممالک کے اتحاد کی حمایت کرنے اور روسی بربریت کی مذمت کرنے کا صحیح فیصلہ کرتا ہے۔

چین یوکرین میں روس کے اقدامات کی بین الاقوامی مخالفت سے دور رہا ہے نیز روسی صدر ولادی میر پوتن کے حملے کی مذمت کرنے سے بھی انکار کیا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعے کو چینی رہنما ایکس جن پنگ کو ایک کال میں خبردار کیا کہ یوکرین کی جنگ میں روس کی حمایت مہنگی پڑے گی۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق بائیڈن نے شی جن پنگ کو مضمرات و نتائج سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر چین روس کے وحشیانہ حملوں میں پشت پناہی کرتا ہے تو اس کی قیمت بہت زیادہ ہو گی۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے چینی صدر کے جواب کا تذکرہ نہیں کیا گیا۔ شی جن پنگ اور پوتن کی ملاقات گزشتہ ماہ بیجنگ میں سرمائی اولمپکس کے موقع پر ہوئی تھی جس سے کچھ وقت پہلے پوٹن نے یوکرین پر حملہ کیا تھا۔