ایغور دہشت گردوں کو افغانستان میں پنپنے کی اجازت نہیں: طالبان

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 11-07-2021
ایغور دہشت گردوں کو افغانستان میں پنپنے کی اجازت نہیں: طالبان
ایغور دہشت گردوں کو افغانستان میں پنپنے کی اجازت نہیں: طالبان

 

 

قندھار

افغانستان کے بیشتر حصے پر قبضہ کرچکے طالبان نے چین کو اپنا دوست بتاتے ہوئے یہاں تعمیر نو کے کاموں میں چینی سرمایہ کاری کی امید ظاہر کی ہے اور یہ وعدہ بھی کیا ہے کہ وہ یغور دہشت گردوں کو افغانستان کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

چینی اخبار ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ افغانستان کے 85 فیصد حصے پر طالبان کا قبضہ ہے اور یہاں آنے والے ہر چینی سرمایہ کاروں اور ملازموں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکی اور دیگر غیر ملکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے چند ہی دن بعد طالبان عسکریت پسندوں نے افغانستان کے بیشتر حصوں پر قبضہ کرلیا ہے (ایجنسی ان پٹ )