امریکہ نے دی اپنے شہریوں کو کناڈا نہ جانے کی ہدایت

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 11-01-2022
امریکہ نے دی اپنے شہریوں کو کناڈا نہ جانے کی ہدایت
امریکہ نے دی اپنے شہریوں کو کناڈا نہ جانے کی ہدایت

 


واشنگٹن:امریکہ کے ڈسیز کنٹرول اور روک تھام مرکز (سی ڈی سی) نے کناڈا کےلئے ’ڈو ناٹ ٹریول‘ کی وارننگ جاری کی ہے۔

سی ڈی سی نے پیر کو سفر کرنے کے پیش نظر کناڈا کو ’لیول 4 :بے حد خطرہ بھرے‘ ملکوں کی فہرست میں ڈال دیا اور ملک کے شہریوں سے کناڈا کا سفر نہ کرنے کی اپیل کی۔ کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر سی ڈی سی نے قریب 80 مقامات کو ’لیول 4‘ کے زمرے میں رکھا ہے۔

دی گارڈین اخبار کی رپورٹ کے مطابق،امریکی شہریوں کےلئے کناڈا ہمیشہ سے ہی پسندیدہ مقامات میں سے ایک رہا ہے لیکن کورونا کے دور میں دونوں ملکوں کی سرحدیں غیر ضروری سفر کےلئے پوری طرح سے بند کردی گئی ہیں۔

دسمبر کے مہینے میں کناڈا نے بھی شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ضرورت نہ ہونے پر ملک سے باہر کہیں نہ جائیں۔