خیبرپختونخوا: دھماکے میں دو پولیس اہلکار ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 13-11-2021
 
خیبرپختونخوا: دھماکے میں دو پولیس اہلکار ہلاک
خیبرپختونخوا: دھماکے میں دو پولیس اہلکار ہلاک

 

 

خیبرپختونخوا: پاکستانی صوبے خیبرپختونخوا کےباجوڑمیں راغگان ڈیم کےقریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 2 پولیس اہلکارہلاک ہوگئے۔

علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

تحصیل خار کے علاقہ راغگان ڈیم کےقریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکارہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

ڈی پی او عبد الصمد خان کے مطابق واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا جارہا ہےجلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔