ٹوئٹر کے نئے سی ای او - پیراگ اگروال

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 30-11-2021
ٹوئٹر کے نئے سی ای او - پیراگ اگروال
ٹوئٹر کے نئے سی ای او - پیراگ اگروال

 

 

نئی دہلی: پیراگ اگروال مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر کے نئے سی ای او ہوں گے۔ یاد رہے کہ جیک ڈورسی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ایسے میں پیراگ اگروال ٹوئٹر کے سی ای او جیک ڈورسی کی جگہ لیں گے۔ اس طرح پراگ اگروال کا نام ہندوستانی نژاد شہریوں کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے جو دنیا کی معروف ٹیک کمپنیوں کے سی ای او کے عہدے پر فائز ہیں۔اس سے دنیا میں ہندوستان کا قد بڑے پیمانے پر بڑھے گا۔ پیراگ اگروال کی طرح ہندوستانی نژاد شہری سندر پچائی گوگل اور الفابیٹ کے سی ای او ہیں۔ خیر یہ اعداد و شمار یہیں ختم نہیں ہوتے۔ دنیا کی 10 سب سے بڑی ٹیک کمپنیوں کی کمان ہندوستانی نژاد شہریوں کے پاس ہے۔

اگروال ایک ٹیکنولوجسٹ ہیں جو آج تک کمپنی کی لیڈر شپ ٹیم کا نسبتاً کم پروفائل لیکن کلیدی رکن رہے ہیں ۔ڈورسی، جنہوں نے 2006 میں ٹوئٹر کی مشترکہ بنیاد رکھی، نے پیر کو سوشل میڈیا کمپنی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔ ڈورسی کی جگہ اگروال کو چنا گیا جو کہ 10 سالہ ٹویٹر کا تجربہ رکھتے ہیں ۔جو اکتوبر 2017 سے اس کے سی ٹی او رہے ہیں ۔

ڈورسی نے ٹویٹر کے عملے کو ایک خط میں جو اس نے عوامی طور پر پوسٹ کیا تھاکہا کہ ہمارے سی ای او کی حیثیت سے میرا (اگروال) پر بھروسہ بہت گہرا ہے۔ڈورسی نے اگروال کے بارے میں لکھا، "وہ کمپنی اور اس کی ضروریات کو کتنی گہرائی سے سمجھتے ہیں، کچھ عرصے سے وہ میری پسند رہے ہیں۔پیراگ ہر اس اہم فیصلے کے پیچھے رہا ہے جس نے اس کمپنی کو تبدیل کرنے میں مدد کی۔

اگروال کے مطابق 2011 میں جبانہوں نے کمپنی میں شمولیت اختیار کی تو ٹویٹر کے ملازمین کی تعداد 1,000 سے کم تھی۔ ستمبر 2021 کے آخر تک اس کے دنیا بھر میں 7,100 سے زیادہ ملازمین ہیں، جو کہ سال بہ سال 33 فیصد زیادہ ہے۔"37 سالہ اگروال نے ملازمین کو اپنی ای میل میں لکھا (اور ٹویٹر پر پوسٹ کیا) ہے کہ دنیا اس وقت ہمیں دیکھ رہی ہے، پہلے سے بھی زیادہ، "بہت سے لوگ آج کی خبروں کے بارے میں بہت سے مختلف رائے رکھنے والے ہیں اور یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ ہم جو کام یہاں کرتے ہیں اس کی اہمیت ہے۔