ترکی جلد شروع کرے گا کمرشیل گیس

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 29-07-2021
ترکی  کے  صدر  رجب  طیب  اردگان
ترکی کے صدر رجب طیب اردگان

 

 

استنبول: ترک صدر رجب طیب اردگان نے تقریب سےویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہترکی آج بحیرہ اسود میں دریافت شدہ گیس کے ذخائر کی کمرشل پیداوار کا آغاز کر دے گا ۔

صدر کا کہنا تھا کہ اس گیس کے استعمال میں آنے کے بعد مستقبل میں ترکی کا بیرون ممالک پر انحصار کم ہو گا ۔

بحیرہ اسود میں گیس کے ذخائر ہمارے لیے کوئی نئی بات نہیں ہے اس سے قبل بھی ہم بین الااقوامی کمپنیوں کے ساتھ مل کر ڈرلنگ کرتے رہے ہیں۔

تاہم اس بار ہم نے اپنی وسائل کو بروے کار لاتے ہوئے تلاش کا کام سر انجام دیا ہے اور کامیاب بھی ہوئے۔ جس طرح ترکی نے اس زمن میں بیرون ممالک پر انحصار ختم کیا اسی طرح بہت جلد دوسرے شعبوں میں بھی خود کفیل ہونا ہی ہمارا مقصد ہے۔

ترک ڈرل شپ فاتح نے گزشتہ سال بحیرہ اسود کی سکاریہ گیس فیلڈ میں 405 بلین کیوبک میٹر گیس کے ذخائر دریافت کیے۔

گزشتہ ماہ ترکی نے بحیرہ اسود میں ایک اورمقام دریافت کا اعلان کیا جس کے بعد کل ذخائر 540 بلین کیوبک میٹر تک پہنچ گئے۔

اعدادوشمار کے مطابق ترکی نے 2020 میں 48.2 بلین کیوبک میٹر گیس استعمال کی جس میں سے 48 بلین کیوبک میٹر درآمد کی گئی جبکہ 441 ملین کیوبک میٹر مقامی طور پر پیدا کی گئی۔