ٹرمپ کا دعویٰ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری بجلی گھروں پر حملے مؤخر

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 23-03-2026
ٹرمپ کا دعویٰ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری بجلی گھروں پر حملے مؤخر
ٹرمپ کا دعویٰ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری بجلی گھروں پر حملے مؤخر

 



واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ نے پیر کے روز ٹروتھ سوشل پر اپنے پیغام میں کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان گزشتہ دنوں نہایت مثبت اور نتیجہ خیز بات چیت ہوئی ہے جس کا مقصد مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کا مکمل اور مستقل حل تلاش کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مذاکرات نہایت سنجیدہ تفصیلی اور تعمیری نوعیت کے ہیں اور اسی ہفتے بھی جاری رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان بات چیت کے مثبت ماحول کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے محکمہ جنگ کو ہدایت دی ہے کہ ایران کے بجلی گھروں اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر کسی بھی قسم کے فوجی حملوں کو پانچ دن کے لیے مؤخر کر دیا جائے۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ جاری مذاکرات کی کامیابی سے مشروط ہے اور آئندہ پیش رفت اسی بنیاد پر طے کی جائے گی۔

دوسری جانب چین نے خبردار کیا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا تو جنگ سے متاثرہ خطہ مکمل طور پر بے قابو ہو سکتا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے بجلی گھروں پر ممکنہ حملوں کی دھمکیوں کے بارے میں سوال کے جواب میں کہا کہ اگر جنگ کا دائرہ وسیع ہوا اور حالات دوبارہ بگڑ گئے تو پورے خطے میں سنگین عدم استحکام پیدا ہو سکتا ہے جسے سنبھالنا مشکل ہو جائے گا۔