امریکہ ہندوستان کے ساتھ 'بہت کم' ٹیرف کے ساتھ 'معاہدہ کرنے والا ہے- ٹرمپ

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 02-07-2025
 امریکہ ہندوستان کے ساتھ 'بہت کم' ٹیرف کے ساتھ 'معاہدہ کرنے والا ہے- ٹرمپ
امریکہ ہندوستان کے ساتھ 'بہت کم' ٹیرف کے ساتھ 'معاہدہ کرنے والا ہے- ٹرمپ

 



واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکم جولائی (مقامی وقت کے مطابق) ایک بار پھر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکہ اور ہندوستان کے درمیان ایک نیا تجارتی معاہدہ جلد طے پا سکتا ہے، جس میں "کافی کم ٹیرف" شامل ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق کہی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ میرے خیال میں ہمارا ہندوستان کے ساتھ ایک معاہدہ ہونے جا رہا ہے۔ اور یہ ایک مختلف نوعیت کا معاہدہ ہوگا۔ ایسا معاہدہ جس میں ہمیں وہاں جا کر مقابلہ کرنے کا موقع ملے گا۔

 

اس وقت ہندوستان کسی کو اندر آنے نہیں دیتا۔ میرے خیال میں اب ہندوستان ایسا کرے گا، اور اگر ایسا ہوا تو ہمارا ایک ایسا معاہدہ ہوگا جس میں ٹیرف بہت کم ہوں گے۔" صدر ٹرمپ کا یہ بیان دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات میں نئی پیش رفت کا اشارہ سمجھا جا رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب دونوں معیشتیں عالمی سطح پر نئی پالیسیوں کی جانب گامزن ہیں۔