واشنگٹن/ آواز دی وائس
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں صدر ٹرمپ کو ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ہر کوئی اس ویڈیو کو شیئر کر رہا ہے، وہ انتخابی مہم کے دوران بھی اس انداز میں دیکھے گئے ہیں۔
امریکہ اس وقت اپنا 250 واں یوم آزادی منا رہا ہے۔ اس وقت پورے ملک میں تہوار کا ماحول ہے، صدر ٹرمپ نے بھی کہا ہے کہ یہ تہوار بڑی دھوم دھام سے منایا جائے گا۔
President Trump’s dance is truly iconic! pic.twitter.com/po4oIUd1Hv
— Alex Stone (@StoneJAlex) July 4, 2025
ٹرمپ اتنا خوش کیوں ہے؟
ویسے ٹرمپ اس وقت زیادہ پرجوش ہیں کیونکہ ان کا بگ بیوٹیفل بل بھی پاس ہوچکا ہے۔ اے پی کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ جب کانگریس نے تاریخی بل پاس کیا تو امریکہ کو اس سے بہتر کوئی تحفہ نہیں مل سکتا تھا۔ اب امریکہ ایک بار پھر عظیم بننے جا رہا ہے۔
اب صدر ٹرمپ کی جو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے وہ دراصل ایک ریلی کی ہے۔ جمعہ کو ٹرمپ آئیووا میں ایک ریلی سے خطاب کر رہے تھے جہاں انہوں نے کچھ دیر رقص بھی کیا۔ ان کے چہرے پر خوشی دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ بہت پرجوش ہیں۔ جس بل کو لے کر وہ اتنی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں، اس کی ہر طرف بحث ہو رہی ہے۔