اشتہار میں اے آئی سے تیار کردہ ٹرمپ کی آواز، اجازت کے ساتھ استعمال

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 19-01-2026
اشتہار میں اے آئی سے تیار کردہ ٹرمپ کی آواز، اجازت کے ساتھ استعمال
اشتہار میں اے آئی سے تیار کردہ ٹرمپ کی آواز، اجازت کے ساتھ استعمال

 



نیویارک:امریکا کی بڑی ہاؤسنگ فنانس ایجنسی فینی می کے ایک نئے اشتہار میں سنائی دینے والی آواز دراصل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اصل آواز نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے تیار کی گئی ان کی آواز کی نقل ہے۔ ویڈیو میں شامل ایک وضاحتی نوٹ (ڈسکلیمر) کے مطابق یہ آواز اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کی گئی ہے اور اس کے استعمال کی اجازت ٹرمپ انتظامیہ سے حاصل کی گئی تھی۔

اشتہار میں ٹرمپ جیسی آواز ایک "نئی فینی می" کا وعدہ کرتی ہے۔ یہ اشتہار ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ ووٹروں کو یہ باور کرانے کی کوشش کر رہی ہے کہ وہ مہنگائی اور افورڈیبلٹی سے متعلق خدشات، خصوصاً ہاؤسنگ مارکیٹ سے جڑے مسائل پر سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ٹرمپ خاندان کے کسی فرد کی آواز کی نقل کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہو۔

حال ہی میں خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ نے اپنی خود نوشت کے آڈیو ورژن کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی کمپنی "الیون لیبز" کی خدمات حاصل کی تھیں۔ اے آئی کے استعمال کی اجازت اس لیے بھی دلچسپی کا باعث سمجھی جا رہی ہے کہ ٹرمپ اس سے قبل جو بائیڈن انتظامیہ پر "آٹوپین" کے ذریعے دستخط کروانے کے حوالے سے سوالات اٹھا چکے ہیں، تاہم اس سلسلے میں کوئی ٹھوس ثبوت سامنے نہیں آیا۔