ہندوستانی نرس کو 19 سال تک خدمات انجام دینے پر خراج تحسین

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 29-05-2021
خدمات کا اعتراف
خدمات کا اعتراف

 

 

عشیرہ نامی علاقے میں واقع صحت کلینک میں 19 سال تک خدمات انجام دینے والی انڈین نرس کو وطن واپس جانے پر خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

عشیرہ کلینک کے عملے سمیت مریضوں اور علاقہ کے رہائشیوں نے مستقل طور پر انہیں قیمتی تحائف سے نوازا ہے۔عشیرہ کلینک کے سربراہ رفاع علی العتیبی نے کہا ہے کہ ’انڈین نرس جیسی مائیکل نے اس کلینک میں 19 سال خدمت کی ہے،اپنے کام میں اخلاص اور اچھے اخلاق کے علاوہ جذبہ خدمت کے باعث وہ رہائشیوں میں انتہائی مقبول ہوگئیں۔

اب انہوں نے جب مستقل طور پر واپسی کا فیصلہ کیا ہے تو کلینک عملے کے علاوہ رہائشیوں نے اپنے اپنے انداز میں ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ادھر لوگوں کی محبت دیکھ کر انڈین نرس آبدیدہ ہوگئیں، انہوں نے کہا کہ ’اس کلینک میں 19 سال تک خدمات انجام دینے کے دوران میں نے کبھی بھی محسوس نہیں کیا کہ میں یہاں اجنبی ہوں‘۔