تین فلسطینی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-06-2021
مغربی کنارے میں ٹکراو
مغربی کنارے میں ٹکراو

 

 

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مغربی کنارے کے قصبے جینن میں گرفتاریوں کے لیے کارروائیوں کے دوران فائرنگ کرکے 3 فلسطینیوں کو ہلاک کردیا۔اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی (پی اے) نے حماس اور دیگر گروپوں کے خلاف کارروائی کی، جو بظاہر کے ان کے مخالف ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے اس تعاون پر مغربی کنارے میں فلسنطینیوں میں بے چینی اور غصے میں اضافہ ہوگیا ہے۔فلسطینی صدر محمود عباس کے ترجمان نبیل ابو ردینہ نے واقعے کو 'اسرائیل کا بدترین ظلم' قرار دیتے ہوئے مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اسپیشل فورسز نے 3 افراد کو نشانہ بنایا اور انہوں نے کارروائی کے دوران خود کو عرب ظاہر کیا۔نبیل ابو ردینہ نے عالمی برادری اور امریکا سے مطالبہ کیا کہ وہ مداخلت کرکے اس طرح کے حملوں کو روکیں۔ دوسری جانب اسرائیل کی فوج اور پولیس نے اس حوالے سے فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسپیشل سیکیورٹی فورسز نے جینن میں اسلامک جہاد کے دو ارکان کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپہ مارا اور اسی دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی جاں بحق جبکہ سیکیورٹی فورسز کے دو ارکان بھی ہلاک ہوئے۔اسرائیلی فورسز کی ہلاکتوں کے حوالے سے کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔ رپورٹ کے مطابق ایک آن لائن ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلسطینی سیکیورٹی افسران ایک گاڑی کی حفاظت پر امور ہیں اور اسی دوران فائرنگ کی آواز آتی ہے اور اسرائیلی انڈر کور فورسز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوتا ہے۔