پیرس میں فائرنگ سے تین ہلاک

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 24-12-2022
پیرس میں فائرنگ سے تین ہلاک
پیرس میں فائرنگ سے تین ہلاک

 

 

پیرس: فرانس میں پراسیکیوٹر آفس نے بتایا کہ دارالحکومت پیرس کے وسطی علاقے میں واقع کردش کلچر سینٹر کے قریب مسلح شخص نے فائرنگ کر کے تین افراد کو ہلاک اور چار کو زخمی کر دیا۔

پیرس 10 کی سٹریٹ دنگیاں، جس میں چھوٹی دکانیں اور کیفے بنے ہوئے ہیں، میں فائرنگ کی آواز سے علاقے میں خوف پھیل گیا۔ ٹیلی ویژن کی براہ راست نشریات میں دیکھا گیا کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ جائے وقوعہ پر متعدد ایمبولینس گاڑیاں دکھائی دیں

پیرس کے ڈپٹی میئر ایمانوئل گریگوائر کے مطابق: ’اسلحے کے ساتھ حملے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ’ہم فوری کارروائی پر سکیورٹی فورسز کے شکر گزار ہیں۔ ہماری ہمدردیاں متاثرین اور یہ ڈرامہ دیکھنے والوں کے ساتھ ہیں۔‘ پیرس پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ پراسیکیوٹر آفس کا مزید کہنا ہے کہ ایک 69 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا اور صورت حال قابو میں ہے