ہزاروں افراد کی موجودگی میں خامنہ ای کے جنازے کا جلوس عراق میں داخل

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 09-07-2026
ہزاروں افراد کی موجودگی میں خامنہ ای کے جنازے کا جلوس عراق میں داخل
ہزاروں افراد کی موجودگی میں خامنہ ای کے جنازے کا جلوس عراق میں داخل

 



 نجف، عراق: ایران کے مقتول رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای کےسوگواروں نے بدھ کے روز عراق کے مقدس شہر نجف میں ان کے تابوت کے ساتھ مارچ کیا، جبکہ ان کے چھ روزہ جنازے کا جلوس، جس میں ان کے آبائی ملک ایران میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی تھی، سرحد عبور کرتے ہوئے عراق پہنچ گیا۔

مرحوم رہنما کی بڑی بڑی تصاویر اٹھائے ہوئے افراد جلوس کے راستے میں جمع ہوئے اور "امریکہ مردہ باد" اور "اسرائیل مردہ باد" کے نعرے لگاتے رہے، جبکہ خامنہ ای کا تابوت ایک بڑے ٹرک پر رکھ کر شہر کی سڑکوں سے گزارا گیا۔

عراقی اور ایرانی پرچم ہجوم کے اوپر لہرا رہے تھے، جبکہ ایران کی حمایت یافتہ طاقتور عراقی ملیشیاؤں کے جھنڈے بھی نظر آئے، جن کے حامی بھی اس جلوس میں شریک تھے۔نجف دنیا بھر کے شیعہ مسلمانوں کے لیے خصوصی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ حضرت امام علیؓ، جو پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے چچا زاد بھائی اور داماد تھے، کے روضۂ مبارک کا شہر ہے۔

خامنہ ای کا تابوت منگل کی شام نجف کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا، جہاں عراقی وزیر اعظم علی الزیدی، اعلیٰ سرکاری حکام اور مذہبی شخصیات نے سرکاری استقبالیہ تقریب میں شرکت کی۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) کے کمانڈر بھی اس جنازے کے جلوس میں شرکت کے لیے نجف پہنچے۔ توقع ہے کہ یہ جلوس عراق کے مقدس شہر کربلا تک جاری رہے گا، جس کے بعد تابوت کو تدفین کے لیے دوبارہ ایران واپس لے جایا جائے گا۔