یہ حکومت، پاکستان کیلئے کینسر بن چکی ہے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-03-2021
مریم نواز کا حملہ
مریم نواز کا حملہ

 

 

اسلام آباد۔ مریم نواز پاکستان میں اپوزیشن نے عمران خان خکومت کے خلاف مورچہ کھول رکھا ہے،حکومت کی ہر نااہلی کے خلاف عوام کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کینسر کے مریضوں کے لئے مفت ادویات بند کیے جانے سے متعلق کہا ہے کہ حکومت خود پاکستان کے لئے کینسر بن چکی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ کینسر کے مریضوں کے لئے مفت دوا اس حکومت نے بند کی جو خود پاکستان کے لئے کینسر بن چکی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ کینسر کے مفت علاج کے نام پر چندہ خور عناصر نے اقتدار میں آکر کینسر کے مریضوں کے سرکاری علاج کا حق بھی چھین لیا۔ لاہور میں کینسر کے مریضوں نے ادویات کی عدم فراہمی پر کلمہ چوک میٹرو اسٹیشن بند کر دیا تھا۔کینسر کے مرض کے علاج کے لئے ادویات نہ ملنے پر کلمہ چوک پر مریضوں کی ایک بڑی تعداد نے احتجاج کیا۔ متاثرہ مریضوں کا کہنا تھا کہ زندگی جینے کا ایک ہی سہارا ادویات کی فراہمی تھی لیکن حکومت نے وہ بھی بند کر دیں۔