تیرہ سالہ لڑکی نے جیتااولمپکس میں گولڈ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-07-2021
مومجی نیشیایا
مومجی نیشیایا

 

 

تیرہ سالہ لڑکی اولمپک گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ٹوکیو: ٹوکیو اولمپکس میں ایک نیا ریکارڈ بنا ہے۔جو میزبان جاپان کے نام ہی گیا ہے۔

در اصل آج جاپان کی مومجی نیشیایا اولمپکس کی تاریخ کی گولڈ میڈل حاصل کرنے والی دوسری کم عمر ترین ایتھلیٹ بن گئی ہے جس نے 13 سال 330 دن کی عمر میں خواتین کے پہلے اسکیٹ بورڈنگ اسٹریٹ مقابلے میں کامیابی حاصل کرکے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

یہ ایونٹ سیڑھیوں، ریلنگز اور ریمپس پر ہوا تھا جو کسی پارک سے مشابہت رکھتا تھا اور جاپانی کھلاڑی نے 15.26 اسکور کرکے ساتھ طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔

 جبکہ برازیل کی 1 سالہ راسیا لیال نے 14.64 اسکور کے ساتھ سلور میڈل اپنے نام کیا جو کہ کوئی بھی اولمپک میڈل حاصل کرنے والی کم عمر ترین ایتھیٹ بھی بن گئیں۔

جاپان کی ایک اور اسکیٹر 16 سالہ فیونا ناکایاما نے کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیابی حاصل کی۔

 اس وقت گولڈ میڈل حاصل کرنے والی کم عمر ترین کھلاڑی مارجوری گیسٹرنگ ہیں جنہوں نے 19336 کے برلن اولمپکس میں 13 سال 268 دن کی عمر میں ویمنز 3 میٹر اسپرنگ بورڈ ڈائیونگ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

-اسکیٹ بورڈنگ کو پہلی بار ٹوکیو اولمپکس میں شامل کیا گیا ہے اور خواتین کے ساتھ مردوں کے ایونٹ میں بھی جاپانی ایتھلیٹس ہی چھائے رہے۔

مومجی نیشیایا نے میڈل جیتنے کے بعد کہا 'مجھے نہیں لگتا تھا کہ میں جیت سکتی ہوں، مگر میرے ارگرد موجود ہر فرد مجھے سراہ رہا تھا اور میں اس کامیابی پر بہت خوش ہوں'۔

 حیران کن طور پر ورلڈ اسٹریٹ بورڈنگ چیمپئن جاپان کی اوری نیشی مورا نے اس ایونٹ میں 8 ویں پوزیشن حاصل کی، جس کی وجہ کئی بار گرنا تھا جس سے خون بہنے کے ساتھ مختلف انجریز کا بھی سامنا ہوا۔