نیپال میں اولی کو کمیونسٹ پارٹی نے نکال باہر کیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-01-2021
زوال کا شکار اولی
زوال کا شکار اولی

 

نیپال میں سیاسی زلزلہ آگیا،نیپال کی سیاست میں اچانک درجہ حرارت بڑھ گیا جب ہمالیہ کی گود میں آباد نیپال کے کارگزار وزیر اعظم کے پی شرما اولی کو کمیونسٹ پارٹی نکال باہر کیا۔بات یہی ختم نہیں ہوئی بلکہ پارٹی نے کے پی شرما اولی کی رکنیت کو بھی منسوخ کردیا ۔اے این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے اسپلنٹر گروپ کے ترجمان، نارائن قاضی شریشٹھ نے کہا کہ کے پی شرما اولی کی رکنیت کو فوری اثر سے منسوخ کردیا گیا ہے۔اولی کے متنازہ فیصلوں کے سبب کمیونسٹ پارٹی میں بہت ناراضگی پائی جارہی تھی۔نیپال کمیونسٹ پارٹی (این سی پی) کے ایک الگ دھڑے کے رہنما پشپ کمل دہل ’پرچنڈ’ نےدو دن قبل ہی ایک بڑی حکومت مخالف ریلی کی قیادت کی تھی۔ 
 
اس دوران انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعظم کے پی شرما اولی کے ذریعہ پارلیمنٹ کو ’غیر قانونی طریقے’ سے تحلیل کئے جانے سے ملک میں مشکل سے حاصل کی گئی ۔جمہوری نظام کو سنگین خطرہ پیدا ہوا ہے۔ان پر دستور کے خلاف کام کرنے کا الزام بھی ائد کیا گیا تھا۔ نیپال میں یہ سیاسی بحران 20 دسمبر 2020 شرو ہوا تھا جب چین نواز اولی نے پرچنڈ کے ساتھ اقتدار کی جدوجہد کے درمیان اچانک ایوان نمائندگان تحلیل کرنے کی سفارش کردی۔ صدر ودیا دیوی بھنڈاری نے تواولی کی سراہنا کی تھی۔ ایوان نمائندگان کو تحلیل کرکے 30 اپریل اور 10 مئی کو نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان بھی کردیا تھا۔اب اولی کے اخراج نے نیپال کی سیاست میں ایک نیا بھونچال پیدا کردیا ہے۔