دبئی میں پیش کی گئی دنیا کی سب سے مہنگی کافی

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 03-10-2025
دبئی میں پیش کی گئی دنیا کی سب سے مہنگی کافی
دبئی میں پیش کی گئی دنیا کی سب سے مہنگی کافی

 



دبئی: دبئی کے مقامی برانڈ روسٹرز اسپیشیالٹی کافی ہاؤس نے دنیا کی سب سے مہنگی کافی پیش کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس کافی کے ایک کپ کی قیمت 2500 درہم رکھی گئی ہے، جو امریکی کرنسی میں تقریباً 680 ڈالر بنتی ہے۔ یہ کافی صرف پینے کے لیے نہیں بلکہ ایک مکمل لگژری تجربہ فراہم کرنے کے لیے تیار کی گئی تھی۔

اس میں استعمال ہونے والے بیج دنیا کی نایاب اور اعلیٰ معیار کی پانامیئن گیشا کافی سے حاصل کیے گئے تھے، جو خصوصی طور پر اسمرالڈا فارم سے منگوائے گئے تھے۔ کافی کی تیاری بھی منفرد طریقے سے کی گئی، جس میں ہاتھ سے تیار کی گئی کافی، جدید کیتلی کے ذریعے درجہ حرارت پر قابو، مخصوص ڈریپر اور تازہ پسے ہوئے بیج شامل تھے۔

اس کے پیش کرنے کا انداز بھی خاص تھا، کافی کو جاپان سے منگوائے گئے ڈیزائنر سروس ٹیبل پر رکھا گیا، جس نے اس تجربے کو مزید منفرد بنا دیا۔ روسٹرز اسپیشیالٹی کافی ہاؤس کے مطابق، یہ صرف مہنگی کافی کا ریکارڈ نہیں بلکہ اس بات کی علامت ہے کہ آج کل لوگ محض کافی پینے کے بجائے اس کے پینے کے تجربے پر سرمایہ خرچ کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔