افواج کے انخلا کیلئے دنیا کا سب سے بڑا کارگو ہوائی جہاز کابل پہنچا

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 23-06-2021
 دنیا کا سب سے بڑا کارگو ہوائی جہاز
دنیا کا سب سے بڑا کارگو ہوائی جہاز

 

 

کابل

دنیا کا سب سے بڑا اور بھاری سامان لے جانے والا کارگو ہوائی جہاز آج صبح افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گیا ہے جو اطلاعات کے مطابق بھاری جنگی سازو سامان لے کر جمعرات کی سہہ پہر افغانستان سے روانہ ہوگا۔

یوکرائنی کارگو ایئر لائن کا انتتونو این 225 ماریہ کارگو جہاز گذشتہ رات یوکرائن کے کییو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوا تھا، یہ خصوصی فلائٹ اے ڈی بی 359 ایف افغانستان کے مقامی وقت کے مطابق آج صبح تین بج کر 44 منٹ پر کابل انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اترا۔ ا

یوی ایشن کی آن لائن ویب سائٹس کے مطابق دسمبر 1988 میں پہلی اڑان بھرنے والا دنیا کا یہ سب سے بڑا اور 32 سال پرانا اسٹریٹجک ہوائی جہاز ہے جس کا کابل آمد اور وہاں سے اگلی منزل کے لیے روانگی کا سرکاری شیڈول تو جاری نہیں کیا گیا ہے لیکن ایوی ایشن ذرائع کے مطابق یوکرائن کی سول رجسٹریشن UR-82060 کا حامل انتونو این 225 ماریہ جمعرات کی سہ پہر کابل سے اپنی اگلی منزل کے لیے روانہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق افغانستان سے 20 سال بعد امریکا اور اتحادی افواج کا انخلا حتمی مرحلے میں ہے اور بھاری جنگی سازو سامان خصوصی کارگو طیاروں کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے۔ اسے انٹونیو ڈیزائن بیورو نے 1980ء کی دہائی میں یوکرائن ایس ایس آر کے اندر ڈیزائن کیا تھا اور یہ مرحلہ وار مکمل ہوا۔

اس میں 6 ٹربوفن انجن چلتے ہیں اور یہ اب تک کا دنیا کا سب سے بھاری طیارہ ہے جس کا زیادہ سے زیادہ ٹیک آف وزن 640 ٹن ہے۔ اس میں آپریشنل سروس میں کسی بھی ہوائی جہاز کا سب سے بڑا پروں کا نشان بھی ہے۔ (ایجنسی ان پٹ )