امریکا گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں 50فیصد تک کریگاکمی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-04-2021
جوبائیڈین
جوبائیڈین

 

 

واشنگٹن

امریکا میں دو روزہ عالمی ماحولیاتی ورچوئل کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے 2030 تک ماحول کو نقصان پہنچانے والی گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں 50 سے 52 فیصد تک کمی کا اعلان کیا۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے امریکی اعلان کو گیم چینجر قراردیتے ہوئےکہا کہ امریکی اقدام سے ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف عالمی جنگ پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔

چین کے صدر شی جن پنگ نے کوئلے کے استعمال میں کمی لانے اور 2060 تک ملک کو کاربن فری بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

روسی صدر پیوٹن نے تمام ممالک کو ماحولیاتی تبدیلی پر مشترکہ سائنسی تحقیق کی تجویز دی ہے۔

(ایجنسی ان پٹ)