امریکہ ،روس کا دشمن ملک قرار،پھربھی بات چیت کو تیار

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-05-2021
تمثیلی تصویر
تمثیلی تصویر

 



 

 

ماسکو

روس نے امریکا سے دوستی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

ماسکو سے خبررساں ایجنسی کے مطابق روس نے امریکا کو باضابطہ طور پر ’غیر دوستانہ‘ ملکوں کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔

ایجنسی نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ وزیراعظم میخائل میشوسٹن کے دستخط سے جاری فہرست میں جمہوریہ چیک کا نام بھی شامل ہے۔

ادھر ماسکو سے ترجمان نے کہا کہ روس کسی کے ساتھ بھی ہر قسم کے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ (ایجنسی ان پٹ )