طالبان خوف کا ماحول پیدا کرنے میں کامیاب رہے۔سابق امریکی سفیر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 09-08-2021
خوف کا عالم
خوف کا عالم

 

 

  نیویارک: امریکہ کے کابل میں سابق سفیر ریان کروکر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ افغانستان میں خانہ جنگی طویل عرصے تک جاری رہ سکتی ہے۔

 کروکر نے اے بی سی ٹی وی چینل کے پروگرام ’دس ویک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’طالبان کے تیزی سے پوری ملک پر قبضے کی بجائے ملک میں طویل خانہ جنگی کا زیادہ امکان ہے۔ وہ بہت ہوشیار ہیں اور وہ کابل پر زیادہ حملے بھی نہیں کر رہے۔ طالبان جمعے سے لے کر اب تک پانچ صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کر چکے ہیں۔ ان میں سب سے نمایاں شہر قندوز ہے۔ طالبان نے 2015 میں کچھ عرصے کے لیے اس پر قبضہ کیا تھا۔

 اس کے اگلے سال بھی انہوں نے کوشش کی لیکن وہ طویل عرصے تک اس شہر پر کنٹرول برقرار نہیں رکھ پائے تھے۔’

کروکر کے مطابق ’وہ جو کچھ بھی کر رہے ہیں اس کا ایک مقصد خوف اور افراتفری کا ماحول پیدا کرنا ہے، جس میں وہ بہترین طریقے سے کامیاب رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر جو بائیڈن نے کہا کہ وہ ایسے حالات نہیں دیکھ رہے جس میں امریکی فوجیوں کو افغانستان واپس بھیجنا پڑے۔

 صدر بائیڈن نے یہ واضح کر دیا ہے۔ ہم انخلا کر رہے ہیں اور واپس نہیں آ رہے۔