طالبان نے کئے خواتین کے خلاف قوانین سخت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 09-07-2021
نئی پابندیاں
نئی پابندیاں

 

 

کابل: طالبان کے بڑھتے قدموں کے ساتھ اب افغانستانن میں خواتینن کے لئے مشکلات میں اضافہ ہونے کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔جن علاقوں میں طالبان نے قبضہ کرلیا ہے ان میں خواتین کے لئے قوانین سخت کردئیے گئے ہیں۔ افغانستان میں طالبان کے قبضے میں جانے والے علاقوں میں خواتین پر پابندیوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے بعد طالبان کے قبضے سے باہر علاقوں کی خواتین کی تشویش بڑھ گئی ہے۔

 غیرملکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان کے صوبے بادغیس کے دارالحکومت’’قلعہ نو‘‘میں طالبان اور افغان فورسز میں شدید لڑائی جاری ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل سیکڑوں خواتین بندوقیں اٹھائے ہوئے طالبان کے خلاف لڑنے کا مظاہرہ کرتے ہوئے شمالی اور وسطی افغانستان میں مارچ کرتی ہوئی سڑکوں پر نکلی تھیں۔

 کچھ علاقوں میں برقعے مہنگے ہوگئے ہیں۔کیونکہ جو خواتین ابتک برقع استعمال نہیں کررہی تھیں وہ بازاروں سے نئے برقعے خرید رہی ہیں۔