طالبان نہیں چاہتے کوئی بھی امریکی فوجی افغانستان میں رکے

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 27-06-2021
تمثیلی تصویر
تمثیلی تصویر

 

 

کابل

امریکی حکام کی جانب سے سفارتکاروں کی سیکیورٹی پر مامور 650 امریکی فوجیوں کے افغانستان میں رہنے کا امکان ظاہر کرنے پر طالبان ترجمان نے ردعمل دے دیا۔

عرب میڈیا سے گفتگو میں طالبان ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ انخلا کی تاریخ کے بعد بھی اگر امریکی افواج افغانستان میں رہیں تو طالبان ردعمل کا حق رکھتے ہیں۔

طالبان کا کہنا ہے کہ 11 ستمبر کی ڈیڈ لائن کے بعد اگر 650 امریکی فوجی افغانستان میں رہے تو یہ معاہدے کی واضح خلاف ورزی ہوگی۔

ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ دوحہ معاہدے کے تحت 11 ستمبر کے بعد امریکا افغانستان سے تمام فوجیوں کے انخلا کا پابند ہے۔ (ایجنسی ان پٹ )