ہندوستانی چینی سےپاکستان کومل رہی مٹھاس

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
 ہندوستانی چینی سےپاکستان کومل رہی مٹھاس
ہندوستانی چینی سےپاکستان کومل رہی مٹھاس

 

 

لاہور: پاکستان میں چینی کی قیمت ایک سو ساتھ روپے تک پہنچ چکی ہے،اس کے باوجود چینی نہیں مل رہی ہے.

حالانکہ راحت کی خبر یہ ہے کہ ہندوستانی چینی اب پاکستان پہنچنے لگی ہے.

لاہورپاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری ذکا اشرف نے کہا ہے کہ یہ اطلاعات ہیں کہ ہندوستان کی چینی دبئی جارہی ہے اور وہاں سے پاکستان آرہی ہے وزیر اعظم اس کی تحقیقات کرائیں اور اگر یہ درست ہے تو اسے روکا جائے کیونکہ پاکستانی عوام کو ہائی سلفر والی چینی کھلائی جارہی ہے ،

ہمیں ایف بی آر کی جانب سے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لگانے پر کوئی اعتراض نہیں، ہم تو ایف بی آر کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں ،مڈل مین گنے کی قیمتیں بڑھاتے ہیں جس کی وجہ سے بحران آ سکتا ہے، غلط فہمیاں دور ہو گئیں ۔ (ایجنسی)