پاکستان:نقل روکنے کے لیے خفیہ ایجنسیوں کی خدمات

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-05-2022
پاکستان:نقل روکنے کے لیے خفیہ ایجنسیوں کی خدمات
پاکستان:نقل روکنے کے لیے خفیہ ایجنسیوں کی خدمات

 

 راولپنڈی :جی ہاں 'سچ ہے یہ۔ پاکستان میں اب نقل کرنے کا کام اس انتہا پر پہ چ گیا ہے۔ انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے پرچوں کے لیک ہونے اور نقل کا سدباب کرنے کے لیے خفیہ ایجنسیوں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے جمعے کو اپنے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے راولپنڈی بورڈ کے پرچوں کے لیک ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے بورڈ کے چیئرمین اور کنٹرولر کو فی الفور تبدیل کردیا ہے جبکہ کمشنر راولپنڈی کو چیئرمین بورڈ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ’جمعے کو نئی انتظامیہ کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام امتحانی سینٹرز کی کڑی نگرانی کی جائے گی جس کے لیے خفیہ ایجنسیوں کی خدمات بھی حاصل کر لی گئی ہیں اور انہیں راولپنڈی بورڈ کے طول و عرض میں پھیل جانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔‘

بورڈ کے ترجمان ارسلان علی چیمہ نے اردو نیوز کو بتایا کہ کمشنر راولپنڈی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ’خفیہ ایجنسیوں کی خدمات حاصل کی جائیں۔‘ 

نے کہا کہ ’ایف آئی اے اور دیگر خفیہ ایجنسیوں کی مدد سے پرچے لیک ہونے کے معاملے کا سدباب کیا جائے گا۔‘ واضح رہے کہ راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے میٹرک کے امتحان کے پرچے لیک ہونے پر دو پیپرز ملتوی کر دیے گئے تھے۔ راولپنڈی کے ایک امتحانی مرکز میں ریاضی کا پرچہ امتحان سے قبل آؤٹ ہو گیا تھا۔ پرچہ راولپنڈی کہوٹہ کے امتحانی سینٹر گورنمنٹ ہائی اسکول نارہ میں آؤٹ ہوا تھا۔