پاکستانی صدر اور وزیر دفاع بھی کورونا کا شکار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 29-03-2021
پاکستانی صدر اور وزیر دفاع
پاکستانی صدر اور وزیر دفاع

 

 

اسلام آباد: پاکستان میں  کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی آنے لگی، وزیراعظم عمران خان کے بعد صدر عارف علوی اور وزیر دفاع پرویز خٹک بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر عارف علوی نے لکھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، اللہ سب کورونا متاثرین پر رحم فرمائے، ویکسین کی پہلی خوراک لی تھی جب کہ دوسری ڈوز ایک ہفتے بعد لگنی تھی جس کے بعد اینٹی باڈیز بننا شروع ہوتی ہیں، برائے مہربانی محتاط رہیں۔

، اللہ تعالیٰ کورونا متاثرین کو شفا عطا فرمائے۔ اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ویکسین کی پہلی خوراک لی تھی لیکن اینٹی باڈیز 2 ڈوز کے بعد تیار ہونا شروع کردیتی ہیں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی دوسری ڈوز ایک ہفتے میں لگنی تھی۔

برائے مہربانی محتاط رہیں۔اپنے ٹویٹ میں صدر عارف علوی نے قرآن پاک کی آیت بھی شیئر کی جس کا ترجمہ ہے۔ اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی شفاء دیتا ہے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبلعمران خان بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، خاتون اول کا بھی ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد دونوں خود کو قرنطینہ کر لیا تھا۔