نوبل انعام برائےادب :عبدالرزاق گرناہ بنےحقدار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 07-10-2021
ادب کا نوبل انعام انگریزی ناول نگارعبدالرزاق گرناہ کو
ادب کا نوبل انعام انگریزی ناول نگارعبدالرزاق گرناہ کو

 

 

اسٹاک ہوم: سال 2021 کا ادب کا نوبل انعام ناول نگار عبدالرازق گرناہ کو دیا گیا ہے۔

ایوارڈ کا اعلان کرتے ہوئے سویڈش اکیڈمی نے کہا کہ عبدالرزاق گرناہ نے اپنی تحریروں کے ذریعے نوآبادیات ، ثقافتوں کے اثرات کے بارے میں بہت کچھ لکھا ہے۔

ادب میں نوبل انعام یافتہ عبدالرازق گرناہ نے دس ناول اور کئی مختصر کہانیاں شائع کی ہیں۔انھوں نے متنازعہ مصنفین سلمان رشدی اوروی ایس نائپال پر بھی مضامین لکھے ہیں۔البتہ مہاجرین کے مسائل ان کی تحریروں میں نمایاں رہے ہیں۔ انھوں نے 21 سال کی عمر میں انگریزی میں لکھنا شروع کیا ، حالانکہ ان کی لکھنے کی زبان شروع میں سواحلی تھی۔

بعد میں انہوں نے انگریزی کو اپنا لکھنے کا ذریعہ بنایا۔ عبدالرزاق گرناہ 1948 میں پیدا ہوئے۔ وہ زنزیبار جزیرے میں پلے بڑھے لیکن 1960 کی دہائی کے آخر میں پناہ گزین کی حیثیت سے انگلینڈ پہنچے۔

ریٹائرمنٹ سے پہلے ، وہ یونیورسٹی آف کینٹ ، کینٹربری میں انگریزی اور پوسٹ کالونیئل لٹریچر کے پروفیسر ہیں۔

وہ 1943 میں نیویارک میں پیدا ہوئے۔ ان کی نظموں میں اکثر بچپن ، خاندانی زندگی ، والدین اور بہن بھائیوں کے ساتھ قریبی تعلقات پر توجہ دی جاتی ہے۔انھوں نے کہا کہ اس کا مجموعہ Averno ، جو 2006 میں سامنے آیا ، ایک زبردست مجموعہ ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ادب کے نوبیل انعام کے لیے سٹہ بازوں اور دیگر ماہرین کی فہرستوں میں گرناہ کا کہیں ذکر موجود نہیں تھا۔ فرانسیسی ادیبہ این ارنو اکثر فہرستوں میں پہلے نمبر پر تھیں، جب کہ این کارسن، موراکامی اور مارگریٹ ایٹ وڈ وغیرہ اس دوڑ میں شامل تھے۔

نوبیل کمیٹی پر حالیہ کئی برسوں سے دباؤ بڑھتا جا رہا تھا کہ وہ یورپ اور سفید فام ادیبوں سے باہر نکل کر دنیا کے دوسرے خطوں کے لوگوں کو بھی انعام دینے پر غور کریں۔

وہ نجیب محفوظ، نیڈین گورڈمر، وول سوینکا کے بعد تیسرے افریقی ہیں جنہوں نے ادب کا نوبیل انعام جیتا ہے۔ تاہم یہ بات قابلِ غور ہے کہ پانچ میں سے چار نوبیل انعام یافتگان انگریزی کے ادیب ہیں، جب کہ نجیب محفوظ عربی کے ادیب ہیں جو افریقی نہیں بلکہ مشرقِ وسطیٰ کی زبان سمجھی جاتی ہے۔

اس کا مطلب یہ ہوا کہ نوبیل انعام کی 118 سالہ تاریخ میں کسی افریقی زبان کو ادب کا نوبیل انعام نہیں مل سکا۔